؞   ضیاء الدین میموریل اسکول کے بانی صفی انصاری کا انتقال
۴ جولائی/۲۰۲۳ کو پوسٹ کیا گیا

حوصلہ نیوز (اعظم گڑھ):  تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی اعظم گڑھ کی مشہور شخصیت ڈاکٹر احمد صفی انصاری کا  دوشنبہ کی شام کو انتقال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ  جامعہ الرشاد اعظم گڑھ میں بدھ کی  صبح ادا کی گئی اور وہیں  تدفین عمل میں آئی۔
ڈاکٹر احمد صفی انصاری نے بڈہریا گاؤں میں واقع ضیاء الدین میموریل اسکول کے بانی اور مینیجر کی حیثیت سے ایک لمبے عرصے تک خدمات انجام دیں اور ان کے تعلیمی نظریات کی عملی تطبیق  ان کے اسکول میں نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی تھی جس سے ہزاروں طلبہ وطالبات نے استفادہ کیا ہے اور کررہے ہیں۔
اس  سے پہلےڈاکٹر انصاری   شبلی ڈگری  کالج میں کیمسٹری کے پروفیسر تھے اور وہاں بھی انہوں نے اپنی  اچھی چھاپ چھوڑی ہے۔
اللہ ان کو غریق رحمت کرے۔


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

2 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.